ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مغربی بنگال: جھاڑگرام میں ٹی ایم سی اور بی جے پی حامیوں میں تصادم، ایک ہلاک

مغربی بنگال: جھاڑگرام میں ٹی ایم سی اور بی جے پی حامیوں میں تصادم، ایک ہلاک

Tue, 23 Mar 2021 00:16:26    S.O. News Service

کولکاتا،22؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) قبائلی علاقہ جھاڑگرام میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں ایک سیاسی ورکر کی موت ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ اس علاقے سے 21زندہ و خام بم برآمد کیا گیا ہے۔پولنگ کے دن جیسے جیسے قریب آرہے ہیں ریاست میں سیاسی تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورا ہے۔

پولیس کے مطابق درگا سورین کو زخمی حالت میں سپر اسپیشلیٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن وہ زخم کی تاب نہ لاکر سکا موت واقع ہوگئی۔ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی ورکروں کے حملے میں اس کے ورکر کی موت ہوگئی ہے جب کہ بی جے پی نے اس کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ورکر کی موت ہوئی ہے۔ کل پولس نے جھاڑ گرام کے مختلف علاقوں سے 21زندہ و خام بم برآمد کئے تھے۔سی پی ایم ،کانگریس اور آئی ایس ایف حامی کے مکان کو زندہ جلادیا گیا ہے۔


Share: